وزیراعلیٰ حقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف فراہم کر رہی ہیں،شرافت علی خلجی
مظفرآباد(نامہ نگار)مرکزی سیکرٹری اطلاعات ونشریات مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزاد جموں وکشمیر شرافت علی خلجی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف حقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف فراہم کر رہی ہیں مریم نواز شریف نے مختصر عرصے میں گورننس کا نیا معیار قائم کیا ہے پنجاب میں صحت کے شعبے میں اصلاحات قابلِ تحسین ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا شرافت علی خلجی نے کہا پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کی بہتری سے عام آدمی کو فائدہ پہنچ رہا ہے تعلیم کے میدان میں طلبہ وطالبات کے لئے جدید اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں مہنگائی کے خلاف حکومتی اقدامات سے عوام کو واضح ریلیف ملا ہے۔شرافت علی خلجی نے کہا کہ مریم نواز شریف عوامی مسائل کا گہرا ادراک رکھتی ہیں وزیراعلیٰ پنجاب کی پالیسیاں عوام دوست اور نتیجہ خیز ثابت ہو رہی ہیں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کنٹرول حکومتی سنجیدگی کا ثبوت ہے خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی پروگرام شروع کئے گئے ہیں سور نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔انھوں نے کہا کہ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب ترقی کی راہ پر گامزن ہے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی کارکردگی تاریخ میں مثبت مثال کے طور پر ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔