کمانڈر ایم ڈی ایس کرنل سکندرکی ڈی ایچ اوسے ملاقات

کوٹلی(نامہ نگار) کمانڈر ایم ڈی ایس کرنل سکندرکی ڈی ایچ اوسے ملاقات۔ ملاقات کے دوران کوٹلی کے عوام کو بہتر اور معیاری صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گفتگو میں سرکاری محکمہ صحت اور آرمی میڈیکل ٹیم کے مابین باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔میٹنگ میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دور دراز علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی، فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد، ماں اور بچے کی صحت، ویکسی نیشن پروگرامز، ایمرجنسی سروسز اور بیماریوں کی بروقت تشخیص کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ طبی عملے کی تربیت، ادویات کی دستیابی اور جدید طبی سہولیات کے مؤثر استعمال پر بھی غور کیا گیا۔دونوں فریقین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت اور آرمی میڈیکل ٹیم کے باہمی تعاون سے کوٹلی کے عوام کو بہتر، بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ صحت کے شعبے میں مثبت اور دیرپا بہتری لائی جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button