حکومت روزگار پیدا کرنے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھا رہی ہے،جاوید اقبال بڈھانوی
مظفر آباد(نامہ نگار) حکومت نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھا رہی ہے،جاوید اقبال بڈھانوی کی زیرتربیت افسران کو بریفنگ ،نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کراچی کے 45ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس میں زیرتربیت افسران کی بریفنگ کے بعد وزیر ٹیوٹا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیوٹا نیوٹک کی پالیسیز کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے تحت کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے کئی علاقے بالخصوص LOC کے قریب واقع دور دراز خطوں میں صنعتی سرگرمیوں کے مواقع کم ہیں تاہم حکومت نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھا رہی ہے آزاد کشمیر کے ہر کونے میں ہر شہر میں اور گاوں ٹیوٹا کے ادارے کام کر رہے ہیں نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے ان کو فنی تربیت اور جدید آئی ٹی کی تربیت کے لیے آزاد کشمیر کے نوجوانوں کی تقدیر بدلیں گے ہم نے عزم کیا ہے ریاست کے نوجوانوںکو جدید دورکے مطابق تیار کرنا ہے ہم اپنی ریاست کے آج کے نوجوان کو باوقار بنانا چاہتے ہیں ان کی صلاحیتیوں کو نکھاریں گے ان کو تراش رہے ہیں ریاست کے نوجوان ہماری زمہ داری ہیں نوجوان اپنی صلاحیتیں ضائع نہ کریں وہ قیمتی وقت کا فائدہ اٹھائیں فنی تربیت سیکھیں ہنر مند بنیں اور جدید آئی ٹی کی تعلیم حاصل کریں ہنر مندی اور آئی ٹی کا دور ہے بے روزگاری خطے کا سب سے بڑا چیلنج ہے اور اس کے حل کے لیے ٹیوٹ سیکٹر کا فروغ ناگزیر ہے جو کہ وزیر اعظم آزاد راجہ فیصل ممتاز راٹھور اور پیپلز پارٹی کا وژن ہے آزاد کشمیر سے بے روز گاری کو ختم کرنے کیلیے اور ریاست کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے نوجوا نوں کو ہنر مندی اور آئی ٹی سے آراستہ کر رہے ہیں ہم ریاست کے نوجوانوں کو وہ تعلیم اور ہنر فراہم کر رہے جس سے نہ صر ف وہ ایک کامیاب نوجوان بن کر ابھریں گے بلکہ اپنے خاندان سمیت ریاست کی ترقی میں ان کا کردار اہم ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ہم محکمہ خوراک میں بھی تبدیلیاں لائی ہیں آج ریاست بھر میں محکمہ خوراک ریاستی عوام کو معیاری اشیاء کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے اس کی کارگردگی بہتر ہو رہی ہے ریاست کے عوام کو معیاری اشیاء کی فراہمی محکمہ خوراک کا مشن ہے وہ اس پر کاربند ہے ۔گزشتہ روز نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کراچی کے 45ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس میں زیرتربیت افسران نے اپنے مطالعاتی دورے کے سلسلے میں آزاد کشمیر کا دورہ کیا جس کے تحت سول سیکرٹریٹ بلاک نمبر 4 کے کمیٹی روم میں ایک تفصیلی بریفنگ سیشن منعقد ہوا جس میں آزاد کشمیر میں ٹیکنیکل ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (TVET) سیکٹر کے کردار، کارکردگی، جاری اصلاحات اور مستقبل کے لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی۔ بریفنگ وزیر ٹیوٹاخوراک و کے ڈی اے جاوید اقبال بڈھانوی کی نگرانی میں منعقد ہوئی اس موقع پر چیئرمین ٹیوٹا خواجہ محمد نعیم بسمل، سیکرٹری / چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر مسعود احمد بخاری، ڈائریکٹر ایڈمن/ فنانس راجہ محمد آفتاب خان،ڈائریکٹر ایڈمن سعید خان اور AJKTEVTA کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ بریفنگ سیکرٹری/چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا ڈاکٹر مسعود احمد بخاری نے دی جس میں انہوں نے ادارے کی جانب سے جاری تربیتی پروگرامز، ادارہ جاتی اصلاحات، ہنر مندی کے فروغ اور نوجوانوں کے لیے روزگار پر مبنی منصوبوں سے آگاہ کیا اس دوران افسران کے ساتھ تفصیلی سوال و جواب کا سیشن ہوا اور تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔دورہ کرنے والے افسران نے آزاد کشمیر میں TVET سیکٹر میں کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ اس نوعیت کے مطالعاتی دورے پبلک سیکٹر مینجمنٹ اور ہنر مندی کے نظام کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔وزیر ٹیوٹا جاوید اقبال بڈھانوی نے اس موقع پر مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ جب اپنی اپنی ذمہ داریوں پر واپس جائیں تو اپنی سطح پر آزاد کشمیر میں TVET سیکٹر کے اقدامات، وژن اور ہنر مندی کے فروغ کے مشن کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ بریفنگ کے بعدNIPA کراچی کے افسران کی جانب سے وزیر ٹیوٹا کو سووینئر پیش کیاگیاجبکہAJKTEVTA کی جانب سے بھی وفد کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔