اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں پولیس کا گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن
اسلام آباد(نامہ نگار)اسلام آباد پولیس نے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے تھانہ ترنول، تھانہ گولڑہ اور تھانہ بھارہ کہو کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کیا۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں زونل ایس پیز کی زیر نگرانی سرچ آپریشن کیا گیا۔ دورانِ آپریشن 195 افراد، 97 گھروں، 4 دکانوں، 53 موٹر سائیکلوں اور 28 گاڑیوں کو چیک کیا گیا، جبکہ 12 مشکوک افراد کو جانچ پڑتال کے لیے متعلقہ تھانوں میں منتقل کیا گیا۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنا اور شہر بھر میں سکیورٹی کو مزید موثر بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ تھانے یا ایمرجنسی ہیلپ لائن پکار-15 پر اطلاع دیں۔