کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی ، 2262 ملزمان پابند سلاسل
مکو آ نہ (نامہ نگار)سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر پولیس کی کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائیوں میں تیزی رواں سال کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 2262 مقدمات کا اندراج کر کے 2262 ملزمان کو پابند سلاسل کیا گیاکرایہ داری ایکٹ کے تحت کرایہ داروں کا اندراج نہ کروانے والے پراپرٹی مالکان کیخلاف بھی کارروائی ہو گی پولیس ٹیننٹ رجسٹریشن سسٹم میں اندراج مالک مکان اور کرایہ دار دونوں کی ذمہ داری ہیٹیننٹ رجسٹریشن سسٹم کے تحت کوائف اندراج سے اشتہاریوں اور جرائم پیشہ عناصرکے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔ایس ایچ اوز اپنے علاقے میں کرایہ داروں کے اندراج کے لئے پراپرٹی مالکان کے ذریعے پولیس ایپ ”ٹیننٹ رجسٹریشن”میں اندراج یقینی بنائیں پولیس سافٹ ویئرز کی مدد سے جرائم پیشہ افراد کو قانون کی گرفت میں لایا جا رہا ہے۔ذمہ دارشہری ہونیکاثبوت دیں اورکرایہ داری ایکٹ کی بابت اندراج یقینی بنائیںـ