کرنل امتیاز کے بھائی مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے

شکرگڑھ(خالد سیف انجم سے)افواج پاکستان میں اعلی عہدے پر فائز کرنل امتیاز کے بھائی، سینئرجرنلسٹ، نمائندہ ایکسپریس نیوز شکرگڑھ مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم کی نماز جنازہ ادا کی گئی، نماز جنازہ میں اسسٹنٹ کمشنر شکرگڑھ میاں عدنان عاطف، ضلع نارووال کے تمام صحافیوں سمیت سینکڑوں شہریوں، عزیز و اقارب، معززین علاقہ، مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نماز جنازہ کے موقع پر شریک افراد نے مرحوم کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نہایت شریف النفس، ملنسار، اصول پسند اور اپنے پیشہ سے مخلص انسان تھے۔ ان کی صحافتی خدمات، سچائی پر مبنی رپورٹنگ اور عوامی مسائل اجاگر کرنے کی کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ مرحوم کی وفات سے سٹی پریس کلب شکرگڑھ ایک فعال، دیانت دار اور بے لوث شخصیت سے محروم ہو گئی ہے۔ صحافتی حلقوں اور سماجی رہنماؤں نے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button