اپنی زندگی اور دوسروں کی زندگی کو محفوظ بنائیں:عظمٰی زاہد بخاری

 

وزیر اطلات و ثقافت پنجاب عظمٰی زاہد بخاری کا بسنت اور ٹریفک قوانین پہ بیان

پنجاب میں 25 سال بعد بسنت کی خوشیاں واپس آئیں مگر اب یہ خوشی محفوظ اور سخت قانون کے تحت ہے۔عظمٰی زاہد بخاری

پنجاب میں اب بسنت صرف خوشی کا تہوار ہے خطرہ نہیں رہا قانون توڑنے کی اجازت نہیں ہوگی :عظمٰی زاہد بخاری

خونی ڈور کا دھندہ پنجاب میں ہمیشہ کے لیے ختم کر دیا گیا ہے۔ عظمٰی زاہد بخاری

18 سال سے کم عمر کے بچے اب پتنگ نہیں اڑا سکتے۔عظمٰی زاہد بخاری

دھات یا کیمیکلی کوٹڈ ڈور کے استعمال یا بیچنے پر 3 سے 5 سال تک قید اور 20 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا-عظمٰی زاہد بخاری

بچوں کی جانب سے پتنگ بازی ایکٹ کی پہلی خلاف ورزی پر 50 ہزار، دوسری بار 1 لاکھ جرمانہ ہوگا-عظمٰی زاہد بخاری

ڈور بنانے اور بیچنے والے کی رجسٹریشن لازمی کر دی گئی ،QR کوڈ کے ساتھ شناخت ہوگی-عظمٰی زاہد بخاری

موٹرسائیکل سواروں کے لیے حفاظتی اقدامات لازمی بنا دیے گئے ہیں-عظمٰی زاہد بخاری

پنجاب میں نئے ٹریفک قوانین کا مقصد صرف سزا دینا نہیں بلکہ ہر شہری کی جان اور خاندان کی حفاظت ہے-عظمٰی زاہد بخاری

ٹریفک قوانین ہم سب کی زندگیوں کی حفاظت کے لیے ہیں،جو احترام نہیں کرے گا جرمانہ ہوگا، بار بار خلاف ورزی پہ گاڑی نیلام ہوگی-عظمٰی زاہد بخاری

وزیر اعلی مریم نواز شریف نے کم عمر بچوں کو ہتھکڑیاں لگانے سختی سے منع کر دیا ہے،کم عمر بچوں کا صرف چالان ہوگا-عظمٰی زاہد بخاری

پنجاب میں بائیک چلانے والے کم عمر بچوں کو لیگل کورر دینے کے لئے قانون سازی کی جائے گی-عظمٰی زاہد بخاری

احتیاط کریں، قوانین کی پابندی کریں اور اپنی زندگی اور دوسروں کی زندگی کو محفوظ بنائیں-عظمٰی زاہد بخاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button