سی سی ڈی کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن
لاہور (امتیازاحمدچوہدری)ایڈیشنل آئی جی کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کی ہدایت پر سی سی ڈی کا پنجاب بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور سی سی ڈی نے صوبے بھر سے منشیات فروشوں کے کوائف اکٹھے کر لئے ہیں اور بہت جلد منشیات کے گھناؤنے کاروبار سے وابستہ تمام افراد کو گرفتارکر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔ ترجمان کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں سی سی ڈی افسران منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں کر رہے ہیں اور اگلے چند دنوں میں پنجاب سے منشیات فروشی کامکمل خاتمہ کر دیا جائے گا ۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اپنی نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے ہر حد تک جائینگے۔ عوام بے خوف ہو کر منشیات فروشوں کی نشاندہی کریں انہیں ہر قیمت پر نشان عبرت بنایا جائیگا۔