نوشہرہ خوشاب: خاندانی قتل کا صلح کے ذریعے اختتام
نوشہرہ خوشاب ( ملک اشرف اعوان)دھمن: ملک ندیم اسلم اعوان کی کوششوں سے خاندانی قتل کا صلح کے ذریعے اختتام دھمن سال 2023 میں دھمن داخلی پدھراڑ میں معمولی تکرار کے دوران پتھراؤ سے الحاج ملک محمد بشیر جاں بحق ہو گئے تھے۔ واقعہ کے بعد مختلف سماجی شخصیات نے صلح کی کوششیں کیں، تاہم مسلسل اور انتھک جدوجہد ملک اسلم اعوان کے صاحبزادے ملک ندیم اسلم اعوان نے جاری رکھی۔اللہ کے فضل و کرم اور ملک ندیم اسلم کی شبانہ روز کاوشوں، منت سماجت اور درگزر کی ترجیحات نے بالآخر رنگ لایا۔ بوچھال شادی ہال میں منعقدہ تقریب، جہاں مرحوم الحاج محمد بشیر کے بیٹے کی شادی تھی، اس موقع پر دھمن اور گرد و نواح کے سینکڑوں معززین کی موجودگی میں مقتول کے ورثاء نے اللہ کی رضا کی خاطر قاتلوں کو معاف کردیا۔علاقہ میں اس فیصلے کو خوش آئند اور امن کے قیام کے لیے بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے ملک ندیم اسلم اعوان کی فی سبیل اللہ صلح کروانے کی کاوش کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ہم سب اللہ تعالیٰ کے حضور دعاگو ہیں کہ وہ تمام فریقین اور بالخصوص ملک ندیم اسلم اعوان کو اجرِ عظیم عطا فرمائے۔