بچوں پر مقدمات کا اندراج مستقبل تباہ کرنا ہے :ڈاکٹر فاروق لنگاہ
شجاع آباد (اظہرتاج قریشی ) ملتان کے پندرہ سو سے زائد نوجوانوں کا کریمنل ریکارڈ بنا کر انکا مستقبل تاریک کر دیا گیا ہے۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ایف آئی آر کا اندراج قانون کی بالادستی نہیں بلکہ قانونی دہشت گردی ہے۔ ہیلمٹ نہ پہننا کوتاہی تو ہو سکتی ہے، جُرم نہیں، اس ضمن میں ہتھکڑی لگانا خود ایک جُرم ہے۔ ہتھکڑی یا سخت سزائیں عارضی حل ہیں۔ اصل حل یہ ہے کہ اگر سڑکیں محفوظ، ٹریفک سگنلز واضح اور ٹریفک نظام مؤثر ہو، تو شہری خود ہی قوانین کی پاسداری کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار روہی ڈویلمپنٹ آرگنائزیشن ملتان کے صدر و سماجی رہنما ڈاکٹر فاروق لنگاہ، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری جمعیت علماء پاکستان نورانی پروفیسر محمد شفیق اللہ صدیقی البدری اور سماجی رہنما ایم احسان خان سدوزئی نے اپنی ایک خصوصی و مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ سماجی رہنماوّں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت فی الفور پنجاب موٹر وہیکل آرڈینس کے کالے قانوں پر نظر ثانی کرے تاکہ شہریوں بالخصوص نوجوانوں کامستقبل برباد نہ ہو۔ سماجی رہنماوّں نے نوجوانوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے دوران سفر ہیلمٹ اور گاڑیوں میں سیٹ بیلٹ کا استعمال اور اپنے ڈرائیونگ لائسنس اور اپنی سواری کے کاغذات اپنے ہمراہ رکھیں روہی ڈویلمپنٹ آرگنائزیشن ملتان کے صدر و سماجی رہنما ڈاکٹر فاروق لنگاہ، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری جمعیت علماء پاکستان نورانی پروفیسر محمد شفیق اللہ صدیقی البدری اور سماجی رہنما ایم احسان خان سدوزئی نئے ٹڑیفک قوانین کے حوالے سے خصوصی و مشترکہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔