روڈ سیفٹی آگاہی یونٹ کی طرف سے روڈ سیفٹی سیشن کا انعقاد
شجاع آباد (اظہرتاج قریشی)انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس چودری سلطان کی ہدایات پر زونل کمانڈر ڈی آئی جی موٹروے سنٹرل 2 زون ڈار علی خٹک کے احکامات پر روڈ سیفٹی آگاہی یونٹ کی طرف سے روڈ سیفٹی سیشن کا انعقاد تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس چودری سلطان کی ہدایات پر زونل کمانڈر ڈی آئی جی موٹروے سنٹرل 2 زون ڈار علی خٹک کے احکامات پر روڈ سیفٹی آگاہی اوور سپیڈنگ اور لین وائلیشن کرنا نہایت خطرناک اور جان لیوا ہے محفوظ ڈرائیونگ کرکے ہم سب اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنا سکتے ہیں اوور سپیڈنگ اور لین وائلیشن کرنا نہایت خطرناک اور جان لیوا ہے محفوظ ڈرائیونگ کرکے ہم سب اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنا سکتے ہیں ڈی ایس پیزرگام عطاء بلوچ اور روڈ سیفٹی آگاہی یونٹ انچارج سب انسپکٹر فیصل افضل نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افیشلز کو روڈ سیفٹی لیکچر دیا جس میں ڈرائیورز کو موٹروے پر سفر کے دوران احتیاطی تدابیر بارے آگاہ کیا گیا شرکاء سے بات کرتے ہوئے ڈی ایس پی زرگام عطاء بلوچ نے کہا کہ تمام ڈرائیور حضرات ڈرائیونگ کرتے وقت لین وائلیشن سے اجتناب کریں مقرر کردہ لین میں گاڑی چلائیں اور اوورسپیڈنگ ہرگز نا کریں۔ ایسا کرکے مزید ہولناک حادثات سے بچا جا سکتا ہے اب تک بہت سی قیمتی جانیں روڈ حادثات میں ضائع ہو چکی ہیں محفوظ ڈرائیونگ کرکے ہم سب اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنا سکتے ہیں سیشن کے اختتام پر ڈائریکٹر اپریشن ساؤتھ پنجاب شہزاد خان صاحب نے موٹروے پولیس کی خدمات کو سراہا اور شکریہ ادا کیا موٹروے پولیس کی جانب سے شرکاء میں معلوماتی پمفلٹ اور گفٹ ہیمپرز بھی تقسیم کیے گئے۔