چوہدری سہیل صدیق کمبوہ ایڈووکیٹ 24 ٹو آر کے نمبردار منتخب
چوچک ( نمائندہ خصوصی ) چوہدری سہیل صدیق کمبوہ ایڈووکیٹ 24 ٹو آر کے نمبردار منتخب، اہل علاقہ میں خوشی کی لہر ،تفصیلات کے مطابق سیاسی و سماجی شخصیت نوجوان رہنما چوہدری سہیل صدیق کمبوہ ایڈووکیٹ نواحی گاؤں چک نمبر 24 ٹو آر کے نمبردار منتخب ہو گئے اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ، علاقہ بھر کے معززین کی نمبردار منتخب ہونے پر پھولوں کے گلدستے پیش کرتے ہوئے مبارکبادیں ، معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے نو منتخب نمبردار چوہدری سہیل صدیق کمبوہ ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ میرے گاؤں کا ایک ایک فرد میری آنکھ کا تارا اور میرا قیمتی اثاثہ ہے، میں اپنے گاؤں کے امن ، فلاح و بہبود اور ترویج و ترقی کے لیے اپنا تن من دھن قربان کرنے کے لیے صفحہ اؤل میں کھڑا ہونگا، دن ہو یا رات میرے دروازے میرے گاؤں کے ہر باسی کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں، رات میں چوری چکاری سے بچنے کے لیے ٹھکری پہرہ لگانا ، گاؤں کی غریب بچیوں کی شادیوں کے لیے اقدام کرنا ، نہر لوئر باری دوآب سے گاؤں تک کے داخلی راستے میں لائٹس لگوانا ، نوجوانوں کے لیے کھیل میں میدان آباد کرنا جیسے کام میری اؤلین ترجیحات میں شامل ہیں ، انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب لوگ ہمارے گاؤں 24 ٹو آر کی مثالیں دیا کریں گے ۔۔