سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اہم اجلاس

 

لاہور (بزمن ڈاٹ کام ) پولیس افسران و اہلکاروں کومنظور شدہ پیٹرن کے مطابق یونیفارم استعمال کرنے کی ہدایت، غیر منظور شدہ ڈیزائن کی یونیفارم پہننے والے پولیس ملازمین کے خلاف سخت کارروائی ہو گی، پولیس افسران و اہلکار جعلی/بغیر نمبر پلیٹ گاڑی اور موٹر سائیکل استعمال نہ کریں، غیر منظور شدہ نمبر پلیٹ پرسرکاری یا نجی گاڑی /موٹر سائیکل چلانے پر تادیبی کارروائی ہو گی،ڈویژنل ایس پیز ماتحت عملے کی یونیفارم اورگاڑی وموٹر سائیکل کی نمبر پلیٹس نمونے کے مطابق ہونے کی نگرانی کریں، سپروائزری افسران ماتحت عملے کی جانب سے کسی خلاف ورزی پر جوابدہ ہوں گے، تمام افسران و اہلکارٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں، ماتحت عملے سے ٹریفک رولز، سیفٹی ریگولیشنز اور رجسٹریشن قوانین کی مکمل پاسداری کروائی جائے۔بلال صدیق کمیانہ سی سی پی او لاہور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button