پیپلز پارٹی عظیم جدوجہد کا نام ہے : رانا جمیل منج

 

لاہور(بزمن ڈاٹ کام )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رانا جمیل منج نے پارٹی کے 58 ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت جمہوریت کے استحکام اور پاکستان کے دستور کی بالادستی کو اپنا مشن بنایا ۔58 سالہ سفر قربانیوں ،جدوجہد اور عوامی حقوق کی جنگ سے عبارت ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک میں عوام کو با اختیار بنانے کی بنیاد رکھی جبکہ شہید محترمہ بے نظیر بٹو نے اس مشن کو اپنی عظیم جدوجہد سے مزید مضبوط کیا۔ اج چیئرمین بلاول بھٹو زرداری انہی نظریات کی روشنی میں پاکستان کے نوجوانوں ،مزدوروں ،کسانوں اور محروم طبقات کے لیے نئی امید بن کر ابھر رہے ہیں رانا جمیل منج نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے صوبے کے عوام کے جائز حقوق صوبائی خود مختاری وسائل پر اختیار اور ترقی کے ایجنڈے کو ہمیشہ ترجیح دی انہوں نے کہا کہ 58 واں یوم تاسیس ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ پیپلز پارٹی محض ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک ایسی تحریک جس کا مقصد پاکستان کے ہر شہری کو برابری انصاف روزگار تعلیم اور خوشحالی کے مواقع فراہم کرنا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button