اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل قتل میں ملوث نکلا ،ہنگامہ برپا

 

لاہور (بزمن ڈاٹ کام ) 32 سالہ عقیدت علی کے اغواء اور قتل کا معمہ حل ہو گیا ہے، پولیس نے مقتول کے قریبی دوست ریٹائرڈ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کو گرفتار کر کے لاش برآمد کرلی ہے۔32 سالہ عقیدت علی 7 نومبر کو اغوا ءہوا تو پولیس نے تفتیش شروع کی اور پھر مختلف پہلوؤں پر ہونے والی تفتیش اور پھر فون کالز کا ڈیٹا پولیس کو ملزم تک لے گیا جو مقتول کا قریبی دوست ارشد ورائچ نکلا۔ملزم نے اپنے ہی دوست کو گولیاں مار کر قتل کیا اور پھر لاش کھیتوں میں پھینک دی، تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے لاش برآمد کر لی۔پولیس کے مطابق ملزم سابق اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل ہے، دونوں کے درمیان گزشتہ 2 برس سے دوستی تھی، گرفتار ملزم سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے اور اگر واردات میں کوئی اور شخص ملوث پایا گیا تو اسے بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ملزم نے ابتدائی بیان میں انکشاف کیا کہ وہ بدنامی کے خدشے کے باعث قتل کرنے پر مجبور ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button