کوٹ رادھا کشن تحصیلدار آفس کرپشن کا گڑھ بن گیا

کوٹ رادھا کشن (جاوید اقبال باقر سے) کوٹ رادھا کشن تحصیلدار آفس کرپشن کا گڑھ بن گیا ہر جائز کام کے عوض بھاری رقم کا مطالبہ کرنا معمول بن گیا رشوت کے بغیر کوئی کام نہیں کیا جا رہا نوٹوں کا کمال یا سیاسی اثرورسوخ عرصہ کئی سالوں سے سیاسی بنیاد پر تعینات کرپٹ ریڈر شیخ یوسف نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیے لاکھوں روپے کی گاڑی بنک بیلنس لاکھوں کی جائیدادیں بنا لیں اعلیٰ احکام سے انکوائری کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق تحصیلدار آفس کوٹ رادھا کشن میں سیاسی بنیادوں پر عرصہ کئی سالوں سے تعینات ریڈر تحصیلدار و ہیڈ کلرک شیخ یوسف نے لوٹ مار کا بازار گرم کیا ہوا ہے اور ہر جائز کام کے لیے رشوت کا مطالبہ کرنا معمول بنا رکھا ہے رشوت کے بغیر تحصیلدار آفس میں کوئی کام نہیں کیا جا رہا غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی رجسٹریاں تحصیلدار میاں امجد کی ملی بھگت سے دھڑلے سے پاس ہو رہی ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں اسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن خواب وخرگوش کے مزے میں مصروف عوام رشوت دینے پر مجبور متعبر زرائع سے معلوم ہوا ہے کے شیخ یوسف بطور ہیڈ کلرک اسٹنٹ کمشنر اور ریڈر تحصیلدار کوٹ رادھا کشن کی سیٹ پر سیاسی شفارشوں پر تعینات ہے جو کے آفسران کے نام پر لوگوں سے جائز کام پر بھی بھاری رشوت کا مطالبہ کرتا ہے اور خود بھی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی رجسٹر یاں بھی بھاری رشوت لے کر تحصیلدار سے پاس کرواتا ہے جسکی وجہ سے حکومت پنجاب کو کروڑوں روپے کا چونا لگایا جارہا ہے عوام نے ڈی سی قصور اور اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیلدار آفس کوٹ رادھا کشن میں عرصہ کئی سالوں سے سیاسی سفارشی بنیادوں پر تعینات ریڈر شیخ یوسف اور تحصیلدار کوٹ رادھاکشن میاں امجد کے خلاف انکوائری کروائی جائے اور ان کو فوری طور پر کوٹ رادھا کشن سے ٹرانسفر کیا جائے تاکہ غریب عوام کو انصاف کا حصول ممکن ہو سکے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button