صدر اکبر روڈ بائیک مارکیٹ سیل، انکروچمنٹ کے خلاف بڑا آپریشن

 

کراچی(رپورٹ: افتاب احمد تنولی)صدر کے علاقے اکبر روڈ پر قائم بائیک مارکیٹ میں ضلعی انتظامیہ نے انکروچمنٹ کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے متعدد دکانیں اور شو رومز سیل کر دیے۔ کارروائی کمشنر کراچی کی ہدایات پر بلدیاتی اداروں اور پولیس کے ہمراہ عمل میں لائی گئی۔
انتظامیہ کے مطابق فٹ پاتھ اور سڑکوں پر موٹر سائیکلیں کھڑی کرنا، دکانوں کے باہر سامان پھیلانا اور عوامی راستوں پر قبضہ ٹریفک اور شہریوں کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن رہا تھا۔ متعدد وارننگ کے باوجود تجاوزات برقرار رہنے پر مارکیٹ سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی پر کسی سے رعایت نہیں برتی جائے گی اور انکروچمنٹ کے خلاف مہم شہر بھر میں جاری رہے گی۔ سیل کی گئی دکانیں صرف تحریری یقین دہانی اور ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کے بعد کھولی جائیں گی۔دوسری جانب دکانداروں نے کارروائی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مشاورت اور متبادل انتظامات کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ شہری حلقوں نے تجاوزات کے خاتمے کو ٹریفک کی بہتری کے لیے ضروری اقدام قرار دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button