علاقائی خبریں

پرنسپل سائنٹسٹ ڈاکٹر اعجاز کارائس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کالا شاہ کاکو کا دورہ

لاہور (بزمن ڈاٹ کام )رائس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کالا شاہ کاکو کا دورہ، چیئرپرسن وزیراعلی پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر بابر علاؤالدین ستارہ امتیاز ملٹری (ر) نے ادارے کی تحقیق اور ترقیاتی اقدامات پر بریفنگ لی پرنسپل سائنٹسٹ ڈاکٹر اعجاز نے چیئرپرسن کو خوش آمدید کہا اور ادارے کے تاریخی سفر، تحقیقی ڈسپلنز اور نمایاں کامیابیوں سے آگاہ کیا۔اسٹاف آفیسر عبدالجبار بھٹی، پرنسپل سائنٹسٹس، سائنٹسٹ اور ریسرچرز نے شرکت کی۔چیئرپرسن نے سائنسدانوں کی کارکردگی سراہتے ہوئے کہا کہ باسمتی چاول کی عالمی ساکھ برقرار رکھنے میں ٹیم کا اہم کردار ہےبریگیڈئیر بابر نے سائنسدانوں کی تحقیق کو پاکستان کی زرعی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیا اور کہا کہ محنت سے ملکی ضرورت پوری اور برآمدات مضبوط ہو رہی ہیں چیئرپرسن نے ہدایت کی کہ باسمتی چاول کی جینیاتی پاکیزگی، بہتر خوشبو، باریک دانے اور اعلیٰ پیداوار پر مزید تحقیق کی جائے، اور hybrid rice پر کام بڑھایا جائےانہوں نے کہا کہ بڑھتی آبادی، محدود وسائل اور موسمی دباؤ کے پیش نظر زیادہ پیداوار دینے والی اقسام مستقبل کی ضرورت ہیں چیئرپرسن نے قومی چاول کے ذخائر اور مستقبل کی منڈی کے رجحانات کا حوالہ دیتے ہوئے نئی اقسام، بہتر پیداوار اور پوسٹ ہارویسٹ مینجمنٹ پر فوری توجہ کی ضرورت پر زور دیا بریگیڈئیر بابر نے کہا کہ عالمی تقاضوں کی تیز تبدیلی کے پیش نظر تحقیق کا معیار، رفتار اور نتیجہ خیزی بھی بڑھنی چاہیےبریفنگ میں بتایا گیا کہ 38 میں سے 25 سائنسدان فعال طور پر تحقیق میں مصروف ہیں، جس پر چیئرپرسن نے پیشہ ورانہ لگن کی تعریف کی اور کہا کہ محدود وسائل کے باوجود محنت قابل تحسین ہےانہوں نے ہدایت کی کہ خشک سالی برداشت کرنے والی اقسام، ایویونک اسٹریس ریزیلینس، کم پانی میں بہتر پیداوار اور نمکیات میں برداشت جیسی خصوصیات پر تحقیق ترجیح دی جائے بریگیڈئیر بابر نے سائنسدانوں کو مشورہ دیا کہ مقامی کاشتکاروں کی ضروریات، عالمی رحجانات اور برآمدی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیق کا دائرہ وسیع کریں چیئرپرسن نے کہا کہ پاکستان کے پاس اعلیٰ کوالٹی باسمتی چاول قدرتی نعمت ہے اور جدید تحقیق اور بہتر پالیسی سپورٹ سے عالمی مسابقت میں مزید مؤثر بنایا جا سکتا ہے بعدازاں بریگیڈئیر بابر نے مختلف لیبارٹریوں کا معائنہ بھی کیا۔چیئرپرسن نے اعتماد کا اظہار کیا کہ یہی جذبہ اور تحقیق کا معیار برقرار رہا تو رائس ریسرچ انسٹیٹیوٹ پنجاب اور پورے پاکستان کے لیے کامیابیوں کی نئی تاریخ رقم کرے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button