رائیونڈ جنگشن ریلوے اسٹیشن پر قائم ٹی روم توجہ کا مرکز بن گیا
لاہور /رائیونڈ (آئی این پی )رائیونڈ جنگشن ریلوے اسٹیشن پر قائم ٹی روم ریلوے اسٹیشن پر آنے والے مسافروں کے لئے توجہ کا مرکز بن گیا ریلوے مسافروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ٹی روم میں حکومتی نرخوں پر چیزوں کی خریدوفروخت فروخت یقینی بنائی جارہی ہے مسافر ٹی روم کی انتظامیہ سے انتہائی خوش دیکھائی دیتے ہیں انہوں نے ریلوے حکام سے مطالبہ کیا ہے ایسے ہی ٹی روم ہر ریلوے اسٹیشن پر بنائے جائیں جہاں حکومتی نرخوں پر چیزوں کی خریدوفروخت یقینی بنائی جاسکے ٹی روم کے مالک عرفان رضوان نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ہمارے ٹی روم میں جوس بوتل چائے بسکٹ چپس اور دیگر سامان حکومت کے قائم کردہ نرخ پر فروخت ہوتا ہے ہم مسافروں سے اورر چارجنگ بلکل بھی نہیں کرتے ہیں اور مسافر بھی ہمارے معیار اور کوالٹی سے مطمئن ہیں ایک سوال کے جواب میں ٹی روم کے ٹھیکدار نے کہاں ہے کہ ٹی روم میں نشہ اوور چیزوں کی فروخت پر ریلوے حکام نے سخت پابندی عائد کر رکھی ہے ہم ریلوے حکام کے بنائے گئے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کررہے ہیں دوسری جانب مسافروں کی درخواست پر ایس ایچ او ریلوے رائیونڈ نے ٹی روم کا دورہ کیا اور چیزوں کی خریدوفروخت کوالٹی اور معیار کو چیک کرتے ہوئے انتہائی خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ریلوے اسٹیشن پر اوور چارجنگ ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی