علاقائی خبریں

امتیاز چٹان 3 روزہ جماعتی اجلاس میں شرکت کے لئے کراچی روانہ

خوشاب( ملک شیرافضل ٹوانہ سے) مملکت خدادا پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار معروف مذہبی و سماجی شخصیت صاحبزادہ امتیاز چٹان نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے کیا،انھوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک ایک معروف مذہبی و سیاسی جماعت ھے،جو سربراہ مولانا شاداب رضا نقشبندی کی قیادت میں اولیاء کرام کے فلسفہ محبت اور عوامی خدمت کو عبادت سمجھ کر مصروف عمل ھے،جبکہ پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کے لیے مصروف عمل ھے،انھوں نے بتایا کہ اجلاس جمعہ کو شروع ھو گا جس میں پاکستان بھر کے صوبائی و مرکزی قائدین شرکت کریں گے جہاں مشاورتی کونسل وغیرہ کا اجلاس ھو گا جس میں مرکزی ثالثی کمیٹی کے فیصلے کا اجراء۔ تنظیم سازی سے متعلق اہداف کا تعین ۔ دستور العمل کا جائزہ۔ مرکزی کانفرنس کے انعقاد سے متعلق مشاورت۔ ملکی و عالمی موجودہ اہم حالات کے تناظر میں آئندہ کے لائحہ عمل جیسے اھم زیر بحث ھوں گے جبکہ بعد ازاں ایک اھم پریس کانفرنس کا انعقاد بھی کیا جائے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button