کرائمز پوائنٹ

ڈی پی او اوکاڑہ کے احکامات ، تین کھلی کچہریوں کا انعقاد

اوکاڑہ ( نامہ نگار) ڈسڑکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ محمد راشد ہدایت نے وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن "انصاف کی فراہمی دہلیز تک” کے مطابق عوامی سہولت اور سروس ڈلیوری کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایک روز میں تین مختلف مقامات پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا۔کھلی کچہریاں تھانہ شیرگڑھ کے علاقہ دہی مرکز, تھانہ حجرہ شاہ مقیم کے علاقے بھٹی مارکی راجووال اور تھانہ ڈھلیانہ کے علاقے یونین کونسل دفتر میں منعقد کی گئیں، جن میں مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہریوں نے اپنے مسائل براہِ راست ڈی پی او اوکاڑہ کے سامنے پیش کیے، جن کے حل کے لیے موقع پر ہی قانونی احکامات جاری کیے گئے۔ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد دور دراز علاقوں میں رہنے والے شہریوں کی دہلیز پر پہنچ کر انہیں فوری انصاف اور بہتر پولیس سروسز فراہم کرنا ہے۔ اس اقدام سے عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کی فضا مزید مستحکم ہو رہی ہے۔ ڈی پی او اوکاڑہ نے تمام ایس ڈی پی اوز کو ہدایت دی کہ کھلی کچہریوں کے دوران موصول ہونے والی درخواستوں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، جبکہ انچارج کمپلینٹ سیل انسپکٹر ریحانہ کوکب کو درخواستوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ اور فالو اپ کی ذمہ داری سونپی گئی #

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button