کرائمز پوائنٹ

کباڑ کی دکان میں گرینڈر کا بلیڈ لگنے سے مزدور جاں بحق

کراچی:(شاہد روشن علی) اسٹیل ٹاؤن گھگھر پھاٹک پل غلام محمد گوٹھ کے قریب کباڑ کی دکان میں گرینڈر کا بلیٹ لگنے سے مزدور جاں بحق ہوگیا رپورٹ کے مطابق اسٹیل ٹاؤن تھانے کے علاقے گھگھر پھاٹک پل غلام محمد گوٹھ کے قریب کباڑ کی دکان میں مبینہ طور پر گرینڈر کے بلیڈ سے ایک مزدور جاں بحق ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی کی شناخت گل محمد ولد واحد بخش کے نام سے کی گئی واقعے اطلاع ملنے پر اسٹیل ٹاؤن پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئیں ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن اسلم بلو نے بتایا کہ جاں بحق مزدور کباڑ کی دکان میں گرینڈر کی مدد سے گاڑی سیلف یا لوہے کی کوئی چیز کاٹنے کی کوشش کررہا تھا کہ اس دوران گرینڈر کا بلیڈ ٹوٹ کر مزدور کے بازو پرلگا جس کے باعث مزدور کا بازو کٹ گیا وہ شدید زخمی ہوگیا جسے فوری اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ زیادہ خون بہہ جانے سے مزدور دم توڑ گیا پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی مزدور کی لاش اس کے اہلخانہ کے حوالے کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button