کرائمز پوائنٹ

وڈانہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،عوا م کا پیدل چلنا بھی دشوار

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) مصطفی آباد کے نواحی گاؤں وڈانہ سے کفن واڑہ کی طرف جانے والا وڈانہ روڈ عرصہ داراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات، مٹی اور اینٹوں کی ٹرالیوں سمیت دیگر ہیوی ٹریفک کی وجہ سے روڈ مکمل ٹوٹ چکا ہے، ہلکی بارش کے بعد سٹرک دلدل کا منظر پیش کرنے لگتی ہے اور کئی کئی دن کیچڑ خشک نہ ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ کا گزرنا بھی محال ہو جاتا ہے، جگہ جگہ بننے والے گڑھے بھی قیمتی گاڑیوں کو کباڑ خانے میں تبدیل کردیا۔ عوام کا کروڑں روپے کے نقصان کا سبب بن رہے ہیں، اہل علاقہ کی طرف سے ایم این اے مسلم لیگ ن سعد وسیم شیخ، ایم پی اے چوہدری محمد الیاس خاں، ڈپٹی کمشنر قصورسے نوٹس کامطالبہ کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button