علاقائی خبریں

لاہور،یلومنائی اسکول آف اکنامکس، پنجاب یونیورسٹی کی تقریب کاانعقاد

بہاول پور(نامہ نگار) لاہور،یلومنائی اسکول آف اکنامکس، پنجاب یونیورسٹی کی تقریب کاانعقاد ، تقریب میں ماضی کی حسین یادیں، دوستوں کی مسکراہٹیں، اور استاد و شاگرد کا خوبصورت تعلق ایک بار پھر تازہ ہوا۔اس موقع پر معزز مہمان خصوصی وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی(ستارہ امتیاز) نے فارغ التحصیل شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسکول آف اکنامکس ہمیشہ سے پنجاب یونیورسٹی کا فخر رہا ہے، جہاں سے نکلنے والے طلبہ نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، ڈین فیکلٹی آف اکنامکس پروفیسر ڈاکٹر ممتاز چوہدری، ڈائریکٹر اسکول آف اکنامکس پروفیسر ڈاکٹر عظمت حیات نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ایلومنائی کے پلیٹ فارم کو تعلیمی و پیشہ ورانہ رابطوں کی مضبوطی کا ذریعہ قرار دیا۔تقریب کے میزبان اور فانڈر صدر چوہدری محمد سلیم نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ یہ گیٹ ٹوگیدر محض ایک ملاقات نہیں بلکہ ایک خوبصورت احساس ہے ان دنوں کی یاد، جب خواب آنکھوں میں بستے تھے اور ہم سب ایک ہی کارواں کے مسافر تھے۔اس ایونٹ میں سابقہ طلبہ، اساتذہ، اور مختلف شعبہ جات کے ممتاز افراد کی بھرپور شرکت نے محفل کو چار چاند لگا دیے۔ خوشگوار ملاقاتوں، تصاویر، اور قہقہوں سے بھرپور یہ دن ہمیشہ یادگار رہے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ تقریب اپنے آپ میں ایک تاریخ رقم کر گئی ایک ایسا لمحہ جو نہ صرف دلوں میں بس گیا بلکہ مستقبل کے لیے نئے عزم اور اتحاد کا پیغام بھی دے گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button