کرائمز پوائنٹ

جھنگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم کون ہیں؟ اساتذہ رل گئے

جھنگ(عرفان حیدر ملک سے)محکمہ تعلیم جھنگ کا چیف ایگزیکٹو آفیسر کون؟ مسز عقیلہ انتخاب خان صاحبہ ۔۔یا۔۔امجد خان صاحب۔۔۔ اساتذہ رل گئے۔ کوئی پرسان حال نہیں۔پنجاب ٹیچرز یونین جھنگ کے صدر محمد انور جپہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج تک ہمیں یہ پتہ نہیں چل سکا کہ ضلع جھنگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم کون ہیں۔اساتذہ کے جائز مسائل بھی حل نہیں ہو پا رہے اساتذہ کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے سینئر اساتذہ کی حق تلفی کی جا رہی ہے سیکریٹری تعلیم کے احکامات ہوا میں اڑائے جا رہے ہیں دفتر میں ٹھیکیداروں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے بلکہ ایک پاور فل آفیسر کی طرف سے توان ٹھیکیداروں کی سہولت، گپ شپ اور مک مکا کے لیے کمپلیکس میں ایک کمرہ مختص کر رکھا ہے LPR کیسز ہوں پیشنز کیسز ہوں یا دیگر ان گنت کیسز میں دانستہ رکاوٹیں اور تاخیری حربے استعمال کیے جاتے ہیں۔ پروموشن میں سست روی اور عدم دلچسپی اساتذہ کی پریشانیوں میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں ایک پاور فل آفیسر کی تو موجیں ہیں کہ ہفتے میں کتنے دن آئیں نہ آئیں کیونکہ دونوں آفیسرز کا تعلق ایک ہی ضلع سے ہے۔کوئی پوچھنے والا نہیں دونوں کے گٹھ جوڑ کی یہ بھی واضح مثال ہے سرکاری گاڑی بھی سینئرز کو چھوڑ کر میرٹ سے ہٹ کر شاہانہ حکم کے تحت اپنوں ہی کی نظر کی یہ اس بات کی بھی دلیل ہے کہ انہیں ضلع جھنگ کے نہ تعلیمی اداروں کی ترقی سے دلچسپی ہے اور نہ غریب عوام کے بچوں کی تعلیم سے واسطہ ہے۔اور نہ ہی اساتذہ کے مسائل حل کرنے میں ہر کسی کے ساتھ ہتک آمیز رویے اپنا کر معزز اساتذہ کرام، اہکاران ماتحگان کی جو حوصلہ افزائی کی جاتی ہے (اللہ توبہ)یہ بات کسی آفیسر کو قطعاً زیب نہیں دیتی اور نہ ہی ان کے فرائض میں شامل ہے۔ کہ کسی کی عزت نفس کو مجروح کریں شائستہ گفتگو انسان کی تربیت کی عکاسی کرتی ہے حالیہ آڈٹ میں اپنے چہیتوں کی پشت پناہی کی گئی لوٹ مار پر ہر ممکن پردہ پوشی کی گئی نشاندھی کے باوجود دانستہ خاموشی سے کرپشن اور رشوت میں بے پناہ اضافہ ہوا پسند اور نا پسند فارمولے کے تحت آڈٹ پر اثر انداز ہو کر خوب لطف اندوز ہونے کا شرف بھی حاصل کیا گیا۔ ہیرو ٹیچرز ایوارڈ کے میرٹ کا وہ اپریشن کیا گیا فرض شناس ایماندار ٹیچرز کی حوصلہ شکنی کی گئی جبکہ ہمیشہ ہمیشہ سکول سے غیر حاضر رہنے والوں اداروں کو تباہ کرنے والں کی حوصلہ افزائی کر کے اپنے منصب سے غداری کی گئی ایک افسر تعلیم کی جانب سے ضلع جھنگ کے باسیوں کو جانگلی کہہ کر اور ہیر کی تلاش جیسے الفاظ استعمال کر کےجو اساتزہ کی توہین کی گئی ہے وہ صرف قابل مذمت ہی نہیں بلکہ قابل گرفت ہے۔۔ پنجاب ٹیچرز یونین جھنگ وزیر اعلیٰ پنجاب وزیر تعلیم پنجاب جناب سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب اور ڈپٹی کمشنر جھنگ سے بھر پور مطالبہ کرتی ہے کہ ان سارے معاملات کی تحقیقات کی جائیں کرپشن آور رشوت میں ملوث افسران کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لاکر کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button