3209 ناشتہ پوائنٹس کی چیکنگ،2بند،704کو 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے جرمانے
لاہور(بزمن ڈاٹ کام ) ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے حکم پر ناشتہ پوائنٹس کی چیکنگ رپورٹ جاری کردی گئی. جاری کی گئی تفصیلات میں بتایا گیا کہ3ہزار 209 ناشتہ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی، 2پوائنٹس بندکر کے 1مقدمہ درج کروا کے قوانین کی خلاف ورزی پر 704 ناشتہ پوائنٹس کو 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کرتے ہوئے200لٹر سے زائد آئل، ممنوعہ ایکسپائر اشیاء تلف؛ 2ہزار 183 کو اصلاحی نوٹس بھی جاری کیے گئے،باسی ناشتہ فروخت کرنے پر 2 ناشتہ پوائنٹس کو بند کیا گیا، بارہا اصلاحی نوٹس دینے کے باوجود اصلاح نہ کرنے پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے ، ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا کہ عاصم جاوید ناقص اجزاء سے تیار خوراک کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے، صحت دشمن عناصر کے خاتمے کے لیے تمام فوڈ پوائنٹس کی مسلسل چیکنگ جارہی ہے۔