شہری لاکھوں روپے موبائل فون ، گاڑیاں لٹا بیٹھے
لاہور (بزمن ڈاٹ کام )شہر میں پولیس ناکے بھی ڈاکوؤں چوروں کو نہ روک سکے،چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ہنجروال میں حسیب الرحمن سے 1 لاکھ 85 ہزار روپے اور موبائل فون، مصری شاہ میں یاسر خان سے 1 لاکھ 75 ہزار روپے اور موبائل فون، غازی آباد میں نثار علی سے 1 لاکھ 65 ہزار روپے اور موبائل فون، ستوکتلہ میں اعجاز حسین سے 1 لاکھ 60 ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ مزنگ میں عمران عباس سے 1 لاکھ 55 ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ڈیفنس بی میں علی رضا ، اچھرہ میں شاہد حسین کی گاڑیاں جبکہ غالب مارکیٹ میں فرحان احمد، سندر میں محمود قریشی اور مناواں میں ساجد ملک کی موٹرسائیکلیں چوروں نے چوری کر لیں۔