علاقائی خبریں

پہلی بار بڑے پیمانے پر پیرنٹ، ٹیچر میٹنگ (PTM) کا انعقاد

رحیم یارخان ( بزمن ڈاٹ کام )سرکاری کالجز پرائیویٹ اداروں سے آگے، تعلیمی معیار میں نئی روایت قائم، سرکاری کالجز میں معیارِ تعلیم بہتر بنانے کا عملی قدم، گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار وویمن رحیم یارخان میں پہلی بار بڑے پیمانے پر پیرنٹ، ٹیچر میٹنگ (PTM) کا انعقاد، جس کی صدارت پرنسپل پروفیسر سعدیہ رشید نے کی۔ جس میں طالبات کی کارکردگی، نظم و ضبط اور حاضری سے والدین کو براہِ راست آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر پرنسپل پروفیسر سعدیہ رشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ رحیم یارخان کے سرکاری کالجز کا پہلا انیشیٹو ہے کہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار وومن میں ہر طالبہ کی آن لائن پروفائل تیارکرکے ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم کو فعال کر دیا گیا ہے، آن لائن پروفائل میں حاضری، رزلٹس، فیس اور سرگرمیوں کا مکمل ریکارڈ موجود ہے، والدین کو باقاعدگی سے طالبات کی تعلیمی پیش رفت سے آگاہ کیا جا رہا ہے، والدین نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار وومن کے اس اقدام کو بے حد سراہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سرکاری ادارے اب جدید معیار تعلیم کی طرف بڑھ رہے ہیں، اب سرکاری کالجز پرائیویٹ تعلیمی اداروں سے ایک قدم آگے ہیں، یہ تعلیم میں شفافیت کی نئی مثال قائم کی گئی ہے جو بلا شبہ قابل ستائش اور قابل تقلید ہے۔ جس پر ہم کالج انتظامیہ اور خاص طور پر پرنسپل پروفیسر سعدیہ رشید کے اس اقدام کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ میٹنگ میں والدین کی کثیر تعداد کے ساتھ ساتھ پی ٹی ایم انچارج پروفیسر مسز ارم راؤ، سی آر ایم انچارج پروفیسر مسز کنول، پروفیسرز مسز نبیلہ حمید، مسز سعدیہ فیض، مسز طاہرہ سلیم و دیگر نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button