فاروق آباد سے لاکھوں کی بجلی چوری پکڑی گئی
لاہور (بزمن ڈاٹ کام )چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا کہ بجلی چوری ایک قومی جرم ہے اور اس کے خاتمے کے لیے لیسکو کی زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل جاری رہے گا ایس ڈی او ساوتھ فاروق آباد انجینئر محمد وقاص نے اپنے عملے، ڈسکو سپورٹ یونٹ، رینجرز اور پولیس کے ہمراہ گاؤں جالندھریاں والا نزد جھامکے میں چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ 50 کے وی اے ٹرانسفارمر کی ایل ٹی لائن کے ڈی شیکل کے دونوں اطراف ایچ پول پر فیز اور نیوٹرل تاروں کو آئرن راڈ کے ذریعے پی سی پول کے اندر کاپر وائر سے براہِ راست جوڑ کر خفیہ طریقے زیرِ زمین چھپائی گئی تاروں سے پورے گاؤں کو بجلی فراہم کی جا رہی تھی۔ یہ غیر قانونی کنکشن لیسکوکو لاکھوں روپے کے نقصان کا باعث بن رہا تھا۔ موقع پر ٹرانسفارمر اتار لیا گیا اور بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے تاکہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔