انٹرنیشنل

عام آدمی پارٹی کے رہنما لکی اوبرائے فائرنگ سے ہلاک

جالندھر(بزمن ڈاٹ کام )بھارتی ریاست پنجاب کے شہر جالندھر میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنما لکی اوبرائے کو دن دیہاڑے گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ابتدائی معلومات کے مطابق 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گوردوارے کے باہر لکی اوبرائے پر متعدد فائر کیے، جس میں سے کم از کم 5 گولیاں ان کے جسم کو لگیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت لکی اوبرائے اپنی گاڑی میں موجود تھے۔یہ واقعہ جالندھر کے مصروف علاقے ماڈل ٹاؤن میں واقع گوردوارہ صاحب کے باہر پیش آیا۔فائرنگ کے بعد لکی اوبرائے کو فوری طور پر نجی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔واقعے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔پولیس نے حملہ آوروں کی شناخت اور قتل کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button