انٹرنیشنل

ٹرمپ کی بھارت سے نئی ڈیل نے ہلچل مچا دی

واشنگٹن (بزمن ڈاٹ کام )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ نئی ڈیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ ایک ڈیل کر رہے ہیں، جو ماضی سے مختلف ہے۔اوول آفس میں بھارت میں اپنے ایلچی سرجیو گور کی حلف برداری کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم قریب آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ نئی ڈیل سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور سیکورٹی تعلقات کو وسعت ملے گی، اس کا مقصد امریکی توانائی کی برآمدات اور اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ شام کے صدر کے ترکیہ کے صدر اردوان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، ہم اسرائیل کے ساتھ مل کر شام کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے پر کام کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button