خبردار۔۔اب جس نے پتنگ بازی کی اس کی خیر نہیں

لاہور (بیورورپورٹ) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے بسنت کے حوالے سے خبردار کردیا۔ڈی آئی جی آپشرینز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ لاہور میں آج رات 12 بجے کے بعد پتنگ بازی پر مکمل پابندی ہوگی، انہوں نے واضح کیا کہ مقررہ وقت کے بعد پتنگ اڑانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ڈی آئی جی آپریشنز کا مزید کہنا ہے کہ شہر بھر میں پتنگ بازی کی مانیٹرنگ کے لیے ڈرون کیمروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اب تک قانون کی خلاف ورزی پر 1700 سے زائد مقدمات بھی درج کیے جا چکے ہیں۔انہوں نے پولیس کو ہدایت جاری کی کہ ہوائی فائرنگ اور کیمیکل ڈور استعمال کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔ شہریوں کی حفاظت کے لیے 10 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہیں۔ موٹر سائیکل سواروں کو سیفٹی گارڈز استعمال کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔واضح رہے کہ لاہور میں بسنت کا تہوار 6 فروری سے 8 فروری 2026 تک منایا جا رہا ہے، پنجاب حکومت نے طویل عرصے بعد مخصوص ضابطہ اخلاق کے تحت بسنت کی اجازت دی ہے جس کے مطابق صرف حکومت سے منظور شدہ ڈور اور پتنگیں ہی استعمال کی جا سکتی ہیں۔



